Featuredپنجاب

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر

لاہور: صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور دوبارہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں فضا کا معیار انتہائی خراب ہے

امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے اور تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ ہے۔

لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 265، نئی دہلی کا243اور ڈھاکہ کا ایئرکوالٹی انڈیکس240ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولینڈ کا شہر کراکو ایئر کوالٹی انڈیکس222 کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور پانچویں نمبر بھارت کا شہر کولکتہ ائیر کوالٹی انڈیکس 179رہا۔

یہ بھی پڑ ھیں : کورونا کی نئی اقسام زیادہ خطرناک ہے

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close