Featuredاسلام آباد

بڑے بینک اب زراعت کے شعبے میں قرضہ دیں گے

اسلام آباد: شوکت ترین نے کہا کہ 74 سال عوام کو صرف خواب دکھائے گئے اور معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک عوام تک نہیں پہنچے

عمران خان آیا جس نے کہا کہ معیشت کو عوام کے لیے ترقی دیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ کچھ ایسا کریں جس کی وجہ سے غریب عوام کو مشکل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر ایک ہی ہے جس کا نام عمران خان ہے، پہلے عمران اور پھر اس کی حکومت کے لیے دعا کریں، وزیراعظم عمران خان وہ شخص ہیں جو ریاست مدینہ پر یقین رکھتے ہیں اور کہتےہیں کہ غریب کی حالت بہتر کرنے کے لیے انتظار نہیں کرنا، وزیراعظم کہتےہیں ایسا کام کروکہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، نچلے طبقے میں خوشحالی آئے گی تو تب اصل پاکستان بنے گا، جب تک وزیرخزانہ ہوں عمران خان کا یہ خواب پورا کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتا کاٹیں

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ثمرات اوپر سے نیچے تک لانے کی بات کی گئی لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوا مگر فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی ہے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ بڑے بینک اب زراعت کے شعبے میں قرضہ دیں گے اور زراعت میں تین سال کا بلا سود قرضہ دیاجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close