Featuredاسلام آباد

عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے

اسلام آباد : حکمران ”سستے ترین“ جبکہ عوام ”مہنگے ترین“ پاکستان میں رہتے ہیں۔

شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے۔ اسٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اور منی بجٹ کے تباہی کن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے معاشی گاڑی کا انجن سیز ہوگیا، پی ٹی آئی نئے یوٹرن لے گی، قوم دھیان رکھے۔ حکمران ”سستے ترین“ جبکہ عوام ”مہنگے ترین“ پاکستان میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے، یہی اصل وجہ ہے۔ منی بجٹ سے معاشی گاڑی کا انجن سیز کردیا ہے، بے روزگاری اور مہنگائی کے ذمہ دار عمران نیازی اینڈ کمپنی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سفاکی اور بے حسی کی انتہاء ہے کہ کہا جارہا ہے کہ غریب عوام پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا۔ حکومت خود مہنگائی کا عذاب نازل کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ قوم مہنگائی کس وجہ سے ہے، سمجھ نہیں رہی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے کہ ہر نئے سال پر ایک نئی مہنگائی کا طوفان قوم پر مسلط کیا۔ 2021 کے آغاز پر عمران نیازی نے اسے ترقی کا سال کہا تھا لیکن یہ بھی تباہی کا سال ثابت ہوا۔ یہ بھی کہا تھا کہ ”2021 میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“ اور بچوں سے دودھ بھی چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے جو زہریلے بیج 2021 میں بوئے گئے ہیں، ان کا زہریلا پھل 2022 میں قوم کو ملے گا۔ اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خودمختاری بھی ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر جیسا ایک اور فریب ہے۔ افسوس ہے کہ 2021 میں عوام کو شدید مسائل و مشکلات، بجلی گیس، مہنگائی کے عذاب جھیلنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھ ہے کہ 2021 میں معاشی تباہی، بے روزگاری اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی بم باری جاری رہی۔ موجودہ حکومت قوم کے لئے سبق ہے کہ یہ تجربہ انہیں کتنا مہنگا پڑا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close