Featuredسندھ

پاکستان میں تبدیلی نہیں تباہی آچکی ہے : شازیہ مری

کراچی:  پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ نوکریاں دیں گے مگر انہوں نے اقتدار میں آکر لوگوں کو نکالا۔

شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور یہاں بیروزگاری کی شرح 4 فیصد ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں بیروزگاری کے اعداد و شمار پیش کردیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ نوکریاں دیں گے مگر انہوں نے اقتدار میں آکر لوگوں کو نکالا۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں دوبارہ سے اکنامک سروے جاری کیا گیا، تبدیلی نہیں تباہی آچکی ہے، پاکستان میں 66 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے اور وہاں بیروزگاری کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہے مگر سب ٹھیک نہیں ہے، جن لوگوں کو نوکریوں سے نکالا گیا وہی سب سے زیادہ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تمام الزام کورونا وائرس پر ڈال دیتی ہے اور ساتھ ہی عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان خطے کا سستا ترین ملک ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بھارت کی مثالیں دیتے ہوئے نہیں تھکتے، بھارت میں 6 اعشاریہ 62 فیصد سے مہنگائی کم ہوکر 5 اعشاریہ 32 فیصد ہوگئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، ہر پاکستانی پر تقریباً دو لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے مہنگا اور دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے، جس میں مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجیٹ میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close