Featuredپنجاب

سیالکوٹ میں زمیندار کی شادی پر قیمتی تحائف کی برسات

سیالکوٹ:  زمیندار کی شادی کی انوکھی خوشیاں، دلہا کے عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادروں کی برسات کردی گئی۔

سیالکوٹ میں گزشتہ روز ہوئی شادی میں قیمتی تحائف سمیٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

زمیندار کی شادی کی انوکھی خوشیاں، دلہا کے عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادروں کی برسات کردی گئی۔

بارات میں دلہا کے عزیز و اقارب نے بہت سی غیرملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادریں لوگوں میں تقسیم کیں۔

یہ قیمتی تحائف ایک اونچی عمارت سے نیچے پھینکے گئے، کسی کے ہاتھ موبائل لگا تو کسی کے ہاتھ گرم چادر اور کسی کو غیرملکی کرنسی ۔

بارات پہنچتے ہی گاؤں والوں کی چاندی ہو گئی، موبائل فونز اور گرم چادروں کو حاصل کرنےکے لیے گاؤں والوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

دلہا کے عزیز و اقارب کے مطابق انہوں نے بارات کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے ایسا کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close