Featuredانٹرٹینمنٹ

اداکارہ مشی خان مہنگائی اور حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر پھٹ پڑیں

ملک میں روٹی ، پانی ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے

اداکارہ مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور ناقص معاشی پالیسیوں پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مشی خان نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جو موجودہ حکومت ہے وہ اپنی ناہلی کس طرح ثابت کررہی ہوتی ہے یہ کہہ کر کہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتیں باہر کے ملکوں امریکا، افریقا، انگلینڈ، روس میں بڑھ گئی ہیں۔ تو آپ زرا وہاں کا لائف اسٹائل بھی دیکھ لیں۔

اداکارہ نے کہا باہر کے ممالک میں ملازمائیں بھی گاڑی میں آتی ہیں اور برتن دھوکر جاتی ہیں۔ جب کہ یہاں جو مینجر ہے اس بیچارے کو جو تنخواہ ملتی ہے اس میں وہ مہینہ کیسے پورا کرتا ہے یہ اسی سے پوچھ لیں۔

مشی خان نے حکومت پر بھڑکتے ہوئے کہا آپ کس خام خیالی میں رہتے ہیں اور باہر کے ممالک کے لائف اسٹائل کا موازنہ اپنے ملک کے لائف اسٹائل سے کرتے ہیں۔ یہاں پر روٹی، پانی ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ لہذا مہربانی کرکے آپ لوگ موازنہ نہ کیا کریں۔

اداکارہ نے حکومتی نمائندوں پر غصہ کرتے ہوئے کہا روز خواتین و حضرات ٹی وی پر آکر ہم سب کو ماموں بناکر آئیں بائیں شائیں کرکے نکل جاتے ہیں۔ اور ہمارا موازنہ باہر کے ممالک سے کرتے ہیں۔ خدا کے واسطے آپ لوگ کر کیا رہے ہیں؟ آپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں۔ کیونکہ آپ لوگ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ اس نے یہ کیا، پچھلی حکومتوں نے وہ کیا، آپ لوگوں نے خود کیا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close