Featuredسندھ

تولیہ فکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

کراچی: نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی7گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں

چیف فائر افسر نے بتایا کہ آگ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر لگی ہے، آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کومزیدپھیلنے سے روک لیا گیا ہے، جلد آگ بجھا کر کولنگ شروع کردی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ نے 14گاڑیوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا،رینجرزاہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی سیف سٹی منصوبے پر عملدرآمد کا فیصلہ

چیف فائرافسر نے مزید بتایا کہ آتشزدگی میں تولیہ فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا مال جل گیا ہے ، کولنگ کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close