Featuredاسلام آباد

اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد: اسلام آبادایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی اور دبئی جانے والے مسافرسے 50ہزار یواےای درہم برآمد کرلئے

مسافر عطااللہ نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی

یہ بھی پڑ ھیں : لاہور ایئرپورٹ پراےایس ایف کی کارروائی

اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والا مسافر پرسرچنگ مشینوں سے گزر کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی لیکرجہاز تک پہنچ گیا تھا۔

مسافر کے دستی سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونے کے بسکٹ اور13ہزار سے زائد یورو برآمد کئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close