Featuredاسلام آباد

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش جاری

اسلام آباد: سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جاری ہے، گزشتہ رات سے مینگورہ میں وقفے وقفےسے ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد کردیا

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے جبکہ ساہیوال، چیچہ وطنی، شیخوپورہ میں ہونے والی بارش کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔

اسی طرح راولاکوٹ اور مضافات میں بارش اور بنجونسہ اور تولی پیر میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے اسی طرح چلاس شہر اور مضافات میں شدید سرد موسم کا وار جاری ہے، جہاں بالائی علاقوں میں برفباری نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔

بالائی علاقوں مالم جبہ، کالام ، مہوڈھنڈ اور دیگر علاقوں میں برف باری جاری ہے، شدید برف باری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پر ھیں : موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

شانگلہ میں برفباری کی وجہ سےبالائی پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں جبکہ بشام اور چکیسر کوبجلی کی فراہمی معطل ہے، مقامی انتظامیہ نے برف باری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر بشام سوات روڈ پربغیر سنو چین گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے۔

سوات اور گردونواح میں برفباری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے، بلوچستان کے علاقے گوادر، جیونی، پسنی اورماڑہ میں بھی تیز بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close