Featuredسندھ

سندھ میں کاروباری اوقات محدود کرنے اور مختلف اضلاع میں اسکولزبند کرنے پر غور شروع

کراچی: اومیکرون کی انٹری کے بعد کورونا کیسز کے تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود کرنے اور مختلف اضلاع میں اسکولزبند کرنے پر غور شروع کردیا

 

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں اور کاروبار بند کرنے کے حوالے سے 3،2 روز میں فیصلہ متوقع ہے۔

 

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح8.91 تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز2650لوگوں کےٹیسٹ ہوئے ، جس میں سے 236 لوگ کووڈ پوزیٹونکلے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے ، ابتک صرف40فیصد لوگوں نےویکسینیشن کرائی گئی ہے۔

 

کراچی میں اومی کرون مقامی سطح پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی تھی ، جس میں 6 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، جن کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی ، غربی اور شرقی سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close