Featuredاسلام آباد

قانون ہی ملک کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے

اسلام آباد: پاکستان میں قانون کے علاوہ اور کوئی ہتھیار نہیں، قانون ہی ملک کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنیادی طور پر میں بھی ایک وکیل ہوں، وکلا مسائل سے آگاہ ہیں، حل کی ہر ممکن کوشش کریں گے، عدالت اور وکلا دونوں مقدمے سے متعلق قانون کی عملداری کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمے داری ہے، اللہ کرے جلد از جلد جوڈیشل کونسل بن جائے، وکلا برادری کو اچھے دفاتر اور ماحول ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کے علاوہ اور کوئی ہتھیار نہیں، قانون ہی ملک کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے، عدالت اور وکیل کا کام ایک ہی ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close