Featuredکھیل و ثقافت

پی سی بی ایوارڈز 2021 کے لیے نامزدگیوں کی فہرست جاری

لاہور: فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ایوارڈز 2021 کے لیے نامزدگیوں کی فہرست جاری کردی ہے

کیلنڈر ایئر 2021 میں شاہین شاہ آفریدی نے تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

21 سالہ فاسٹ باؤلر کو سال کی سب سے متاثر کن کارکردگی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں ، 6 ون ڈےانٹرنیشنل میں 8 وکٹیں اور 21 ٹی ٹونٹی میں 23 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں ان کی بھارت کے خلاف 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کٹیگری میں ان کے علاوہ تین اور نامزدگیاں بھی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کی نامزدگی 10 رکنی آزاد پینل نے کی ہے، جس میں سابق بین الاقوامی کرکٹرز، براڈکاسٹرز اور میڈیا نمائندگان شامل ہیں۔

پی سی بی ایوارڈز جیتنے والے فاتحین کا اعلان ایک ورچوئل ڈیجیٹل شو کے ذریعے کرے گا۔ یہ ڈیجٹل شو 6 جنوری بروز جمعرات کی شام 7 بجے پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک چینلز پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

اُدھر محمد رضوان بھی سال کی سب سے بہترین کارکردگی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کی کٹیگریز میں نامزد ہوئے ہیں۔ حسن علی کو سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سب سے قیمتی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بابر اعظم، فواد عالم اور حارث رؤف کو بھی ایوارڈز کی دو، دو کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

پی سی بی ایوارڈز 2020 کے سب سے قیمتی کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے بابراعظم ایک بار پھر اس کٹیگری میں نامزد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ وہ سال کے بہترین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی فہرست میں بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔

فواد عالم سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔ حارث رؤف کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئرکی کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close