More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کی ڈونیشن کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کی ڈونیشن کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جتنے ہمارے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی ہوگی، حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سیاسی فنڈ ریزنگ سے چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔ قوم حقیقی سیاسی فنڈریزنگ، مفادات اور بھتہ خوری میں فرق دیکھے گی۔ توقع ہے الیکشن کمیشن پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی اسکروٹنی ایسے ہی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ عوام کے سامنے سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ دارنہ کے مفادات کے تحفظ کو بے نقاب کریگی۔ عوام دیکھے گی کیسے سرمایہ داروں کے ذاتی مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close