Featuredسندھ

آج رات کو شہر قائد میں تیز بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شہر کا موسم ابر آلود رہے گا جبکہ شام سےبوندا باندی،ہلکی اورمعتدل بارش کا امکان ہے

شہر میں آج رات کوتیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات تیز بارش ہوسکتی ہے جس کے بعد کل جمعے کی صبح مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ سے نکل جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کردیا

سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں میں پہاڑوں پر برفباری کا باعث بن سکتا ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ17 یا 18 جنوری کو بلوچستان پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی حکام کے مطابق،شہر میں آج درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا 14 کلو میٹرفی گھنٹےکی رفتارسےچل رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close