Featuredبلوچستان

بارشوں کا نیا سسٹم شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سسٹم جمعرات سے مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا جو جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا

کوئٹہ، ژوب، سبی، کوہلو، بارکھان، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت، نوشکی ، گوادر، پنجگور،

نوکنڈی ، خاران ، کیچ ، آواران ، قلات ، خضدار ، ہرنائی، مکران اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث سبی، مستونگ،بولان، قلات، خضدار،لسبیلا، نصیر آباد اور کوہلو کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کل سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، اور چمن میں شدید برفباری کا امکان ہے جس سے ان اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے اس لیے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close