Featuredپنجاب

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم سے پہلے حکومت مخالف مارچ کا اعلان

لاہور : مزارِ قائد کراچی سے  27 فروری کو مارچ شروع کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 فروری سے مزارِ قائد کراچی سے مارچ شروع کریں گے، لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد تک ہوگا۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم سے پہلے حکومت مخالف مارچ کرنے کا اعلان کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سارے ادارے نیوٹرل رہیں، امید ہے کہ ہماری جدوجہد میں کسی ادارے کی طرف سے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی، اسی شہر سے موجودہ حکومت کے خاتمے کی تحریک کا آغاز کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں فوری، صاف اور شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے اوپر لگا بھٹو کے عدالتی قتل کا داغ دھوئے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے ملک میں زرعی اور گیس بحران پیدا کیا، اس کی مذمت کرتے ہیں، کھاد کے بحران سے ملک کی پوری زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، کھاد کا بحران موجودہ حکومت کا پیدا کردہ ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل صرف جمہوریت، جمہوریت اور جمہوریت میں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سات سال فارن فنڈنگ چھپائی، اس کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کی مزید تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار کے سندھ حکومت کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا حکمِ امتناع ہٹایا جائے، ایکسپائر ہوچکے آرڈیننسز کی دوبارہ توسیع کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ظالم حکومت عوام سے روزگار چھین رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی پر تیار وائٹ پیپر جلد الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close