Featuredبلوچستان

شدید بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان میں تباہی مچادی

کوئٹہ: بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے

طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال، گوادر، تربت، اوماڑہ، چمن، کیچ اور پشین میں کچے مکانات گرگئے، جب کہ رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں گوادر،کیچ اور دیگر کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، گندھاوا اور اطراف کےعلاقوں میں شدید بارش سے برساتی نالےابل پڑے۔

مختلف علاقوں کا کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، طور پل پر سیلابی ریلہ مسافروں سمیت گاڑی کو بہا لےگیا۔

پہاڑوں پر برفباری کے سبب کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے، راستوں کی بندش کے باعث ایک ہزار سے زائد مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، محصور مسافروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

بلوچستان میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر پاک فوج بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد میں پیش پیش ہے، پاک فوج کی جانب سے گوادر،پسنی اور تربت میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close