Featuredسندھ

پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی مدت میں ایک سال کا اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےپرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر 2022ء تک بڑھا دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سفارش پر وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر 10، 50، 100 اور 1000روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ ایک سال بڑھا دی ہے۔

قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021ء تھی ۔ وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021ء کے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصوّر ہوں گے، اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔

اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31دسمبر 2022ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close