Featuredبلوچستان

بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا

بلوچستان: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

اس حوالے سے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلوچستان حکومت کا گرفتار ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ

امدادی سامان میں نکاسی آب کے لیے پمپ، ٹینٹ، کمبل اور راشن بیگ شامل ہیں این ڈی ایم اے صوبائی حکام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر آرمی اور ایف سی کے دستے پہلے سے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close