Featuredسندھ

کراچی کی سردی میں اضافہ، درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی: شہر قائد میں برسات کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت مزید گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہوائیں 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close