Featuredسندھ

باکسر عامر خان اور کیل بروک کے درمیان مقابلے کے ہزاروں ٹکٹس منٹوں میں فروخت

کراچی: انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں عامر خان اور کیل بروک 19 فروری کو باکسنگ کے رنگ میں مدمقابل ہوں گے

اس فائٹ کو دیکھنے کے لیے باکسنگ کے شوقین افراد اس قدر بے تاب ہیں کہ انہوں نے ٹکٹ کی تیزی سے خریداری کر کے کھیلوں کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار اتنی تیزی سے فروخت کے بعد یہ کھیل کی تاریخ میں تیزی سے فروخت ہونے والا ایونٹ بن گیا۔

یہبھی پڑ ھیں : عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ لیگ منعقد کرانیکا اعلان کردیا

اسکائی اسپورٹس سے فائٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے بروک نے کہا کہ وہ عامر خان کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ کیل کا کہنا تھا کہ ’میں خان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ باکسنگ شائقین اس لڑائی کو دیکھنے کے لیے سالوں سے بے تاب ہیں۔

انہوں نے ہر صورت عامر خان کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میرے دونوں ہاتھ ٹوٹ بھی گئے تب بھی میں عامر خان سے فائٹ کروں گا۔
گزشتہ ہفتے عامر خان نے اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کھیلوں سے وابستہ تمام ہی کھلاڑی انجریز کا سامنا کرچکے ہیں، میرے لیے بھی چوٹ کوئی نئی بات نہیں، ہاں درد ہے مگر یقین ہے کہ مقابلے سے قبل اس سے چھٹکارا حاصل کرلوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close