Featuredاسلام آباد

کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے : وزیراعظم

اسلام آباد: کھاد کی ذخیرہ اندوزی فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے

وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کھاد کی طلب اور رسد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کھاد کی مناسب فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یوریا کی قلت سے متعلق افواہوں کو دور کرنے کیلئے مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے، کھاد کی مناسب فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close