Featuredاسلام آباد

مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد بھی دعوے کر رہے کہ پاکستان سستا ہے

اسلام آباد :  یہ منی بجٹ نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہے ہیں، فنانس سپلیمنٹری بل کو بلڈوز کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی ناب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل کو منظور نہیں بلڈوز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی عددی اکثریت کو صرف بلز بلڈوز کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سب کو احساس ہے اس منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی اٹھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی بظاہر کسی دباؤ کی وجہ سے اس مہنگائی بل کے حق میں ووٹ دے رہے۔ ‏ان کو لگتا ہے بچوں کا دودھ، ڈبل روٹی، زرعی آلات، بیج اور سینکڑوں چیزیں لگژری اشیاء ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرنے بعد بھی دعوے کر رہے کہ پاکستان خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔ یہ منی بجٹ نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہے ہیں۔ اس سے موجودہ 12.30 فیصد مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close