Featuredسندھ

کراچی سے کئی سال سے مدفون ہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد

کراچی : لی مارکیٹ کی عمارت سے کئی سال سے مدفون ہتھیاروں کی بڑی کھیپ کو برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بھاری نفری کے ہمراہ اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کی ایک رہائشی عمارت کے گودام میں آپریشن کیا، جہاں مختلف اقسام کے جدید ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بر آمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو زمین میں دفن کیا گیا تھا۔ ہتھیاروں سے ہیلی کاپٹر، ٹینک یا عمارتوں کو اڑایا جاسکتا تھا۔ مدفون ہتھیاروں کی حالت بہت خستہ ہے۔

عمارت کے دیگر مخصوص حصوں کی بھی کھدائی کی جارہی تھی کہ پولیس نے کام کرنے والے مزدورں کو کچھ گھنٹے آرام دینے کی غرض سے کھدائی روک دی۔ آج پھر شروع کی جائے گی۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ نیٹو کا اسلحہ ہے، تاہم پولیس کا دعویٰ مشکوک ہونے لگا ہے۔ کارروائی میں پرانی رائفلیں اور ریوالور بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔ نیٹو کے اسلحہ میں چرخی والے ریوالور نہیں ہوا کرتے تھے۔

سینٹرل پولیس نے یہ تو بتا دیا کہ یہ کارروائی مخبر خاص کی اطلاع پر کی گئی، تاہم پولیس نے اس بات پر چپ ساد لی کہ یہ اسلحہ کس نے چھپایا تھا۔ پولیس یہ بھی ظٓاہر نہیں کر رہی کہ اسلحہ کس دور میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلحہ دس سے بارہ سال پرانہ لگتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close