More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: ایک ہفتے میں تازہ دودھ، چاول، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 19.82 فیصد ہوگئی ہے، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی، ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 5 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ماچس کی ڈبی کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، مٹن 10 روپے 19 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال مونگ، دال چنا،ماش اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی، تازہ دودھ، چاول، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 9 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، لہسن، دہی اور ایل پی جی سلنڈر بھی سستا ہوا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close