Featuredاسلام آباد

وائرس کی پانچویں لہر زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے

اسلام آباد :  گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اشارعیہ 16 فیصد رہی، 709 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی پانچویں لہر زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے، چند دنوں میں مثبت کیسز کی شرح آٹھ اشارعیہ 16 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 522 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں چار ہزار 286 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار 3 ہوگئی، جبکہ اب تک 13 لاکھ 20 ہزار 120 کی تصدیق کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close