Featuredاسلام آباد

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے

اسلام آباد: ملک بھرمیں کوروناوائرس کےوارجاری ہیں کراچی میں کوروناوائرس کی شرح 39 فیصد سے بڑھ گئی

ایک روزمیں وائرس کی شرح میں 4 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں6124ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے 2412مثبت نکلے، سندھ بھرمیں کورونا کے 2622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک مریض دم توڑگیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں 366 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

لاہور میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصدتک جاپہنچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 669 کیسز سامنے آئے، پنجاب بھر میں ایک روزمیں853نئے کیسز رپورٹ ہو ئے، کیسز کی کل تعداد 452362 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : لاہور کے بعد پشاور میں ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات غائب

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوئے، 99 نئے کیسز سامنے آئے، مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 199 ہوگئی۔

کوئٹہ میں کوروناوائرس کے پھیلنےکی شرح 3.23 فیصد ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے14کیسزرپورٹ ہوئے، کیسز کی تعداد33ہزار699 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4027 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 9 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 752 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close