Featuredانٹرٹینمنٹ

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز انتقال کرگئے

رشید ناز کے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اور اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی

مدیحہ رضوی نے لکھا کہ ’ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔‘ ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر اداکار حسن نعمان کو بھی ٹیگ کیا۔

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اداکارہ ارمینا خان نازیبا گفتگو کرنے پر شیخ رشید پربھڑک اٹھیں

رشید ناز نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے متعدد پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔

ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔

رشید ناز نے 1988 میں اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close