Featuredاسلام آباد

اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کے پی میں جے یو آئی کی جیت پر مایوسی ہوئی : فواد چوہدری

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔

لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close