Featuredسندھ

پاکستان کے معروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو آئیکون یاور مہدی انتقال کرگئے

کراچی: یاور مہدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی

یاور مہدی ریڈیو پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے، طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور ریڈیو پروگرام بزمِ طلبہ کے پروڈیوسر بھی رہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : انجلینا جولی نے 4 دن میں 80لاکھ سے زیادہ فالوورز حاصل کرلیے

اپنی خدمات کے سبب یاور مہدی نے سیاسی، علمی اور ادبی حلقوں میں نام پیدا کیا۔ یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے۔

سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر رضا ربانی، شاعرہ پروین شاکر، اسد اشرف ملک یاور مہدی کے شاگردوں میں شامل رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close