Featuredسندھ

سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمہ کے کیس کی سماعت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں گلزار ہجری میں سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جج نے ڈی سی کے نمائندے کو جھاڑ پلادی

ڈپٹی کمشنر شرقی کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شرقی کے پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر شرقی آصف صدیقی کا نمائندہ پیش ہوا، جس پر جسٹس حسن اظہررضوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کہاں ہے؟ تمہیں کیوں بھیجا؟

عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر ڈپٹی کمشنر شرقی آصف صدیقی کے نمائندے سے کہا کہ کیا ڈپٹی کمشنر نے شکل دکھانے کے لیے تمہیں بھیجا ہے؟

یہ بھی پڑ ھیں : چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی:ڈپٹی کمشنرزن

عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی سی کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے، جب ایس ایس پی پیش ہوسکتا ہےتو ڈپٹی کمشنر شرقی کو پیشی میں کیا مسئلہ ہے؟

جسٹس حسن اظہر رضوی نے نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے سختی سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف صدیقی کو کہو کہ وہ گیارہ بجے عدالت پہنچے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلزار ہجری میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم جاری ہوچکا، مختیارکار، ڈپٹی کمشنرعدالتی فیصلے پرعمل نہیں کررہے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی ودیگر کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی آصف صدیقی کو گیارہ بجے طلب کرلیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close