Featuredسندھ

اندرون ملک ہوائی سفر ٹکٹس پر شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازمی قرار

کراچی: ایئرلائنز کو اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ نمبر لازمی درج کرنے کی ہدایت

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان میں اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کے ٹکٹس پر شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا ہے۔

سی اے اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال سے کم عمر مسافر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن میں سی اے اے نے پاکستان کی ایئرلائنز کو اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے دفاتر براہ راست ٹکٹ فروخت کرتے وقت یا ان لائن ٹکٹ بکنگ اور فروخت کے وقت یا ٹریول ایجنسیاں ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت مسافروں سے ان کا شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے اور ہر ٹکٹ پر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔

حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں یہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل کی گئی ہیں، جس کے لئے تمام ایئرلائنز اپنے اپنے آن لائن ٹکٹ کے اجراء کے سسٹم سے فوری تبدیلی کر رہی ہیں۔

حکومت پاکستان کے اس اقدام سے ہوائی سفر کرنے والے شہریوں کی آمدنی اور اخراجات کے گوشوارے کے حوالے سے تفصیلات مرتب کی جا سکیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close