Featuredکھیل و ثقافت

ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا

کراچی: ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا جب کہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرینبرگ نے کہاکہ تمام کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے

کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلیے تیار ہے،یہ اس کا 1998 کے بعد پاک سرزمین کا پہلا دورہ ہوگا، دونوں ہی ممالک کیلیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ برس ٹور ختم کرنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بھی دیگر ٹیسٹ اقوام کو سپورٹ کرنے اور کرکٹنگ ورلڈ کو کچھ واپس لوٹانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : قومی کرکٹرزنےبھرپورمشقوں کادوبارہ آغازکردیا

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو گرینبرگ نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اہم ٹور ہے جس میں ہماری ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، میری کھلاڑیوں سے بات ہوئی وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

آسٹریلینز ہونے کے ناطے ہماری یہ ڈیوٹی ہے کہ بڑے پیمانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کو یقینی بنائیں، ہم صرف یہ توقع نہیں کرسکتے کہ دنیا بھر کی ٹیمیں آسٹریلیا کا ہی ٹور کرتی رہیں، نہ ہی ہم اس قسم کی کمٹمنٹ دوسروں سے کرسکتے ہیں۔

اس سے سے قبل کپتان پیٹ کمنز بھی تمام پلیئرز پر زور دے چکے کہ وہ اس ٹور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے دستیابی ظاہر کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close