Featuredسندھ

22جنوری بروز ہفتہ کراچی میں انتہائی تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہریوں کوخبردار کیا ہے کہ 22جنوری ہفتے کے روز شہر میں انتہائی تیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جس کیلئے اپنے طور پر احتیاط کریں

 

اس دوران کراچی میں50سے60کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، ہوا کی رفتار میں اضافے کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کا بھی قوی امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم دن میں خشک اور رات میں سرد رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کر دی

اس کے علاوہ اس وقت 9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت14سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان جبکہ آج دن میں ہوا 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close