Featuredپنجاب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرمل ریفرنس میں اہم پیشرفت

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرمل ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی  حمزہ شہباز کے وکلا نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

حمزہ شہباز نے اپنی بریت کی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا یہ فیصلہ وکلاکا تھا، میں میرٹ پربریت کی درخواست کرنا چاہتا ہوں ، ترمیمی آرڈیننس کے تحت کوئی فائدہ نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑ ھیں : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی اسٹیبلشمنٹ سے طویل ملاقات کا انکشاف

حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ اللہ اوراس عدالت پرمکمل اعتماد ہے انشاللہ میرٹ پرکیس جیتوں گا ، میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کی آج حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close