Featuredاسلام آباد

بیان حلفی کیس میں رانا شمیم پر فرد جرم عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم پر فرد جرم عائد کردی۔

تاہم عدالت نے کیس میں نامزد صحافیوں کے خلاف کارروائی مؤخر کر دی۔

سابق چیف جج رانا شمیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے وکیل ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مجھے اکیلا دیکھ کر فرد جرم عائد کی گئی، جس صحافی نے خبر شائع کی اس کو معاف کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی نے خبر شائع کرنے سے قبل مجھ سے پوچھا تھا۔ میں نے جواب دیا جب تک بیان حلفی سامنے نہ ہو کچھ نہیں کہہ سکتا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ثاقب نثار کے خلاف کوئی شواہد لائیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جب ثاقب نثار جوابی حلف نامہ لائیں گے تب بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرد جرم عائد ہونے سے کیا ہوتا ہے۔ فرد جرم سے مراد کسی کو سزا دینا مقصود نہیں ہوتا۔ بیان حلفی سربمہر تھا معلوم نہیں کیسے پبلک ہوا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close