Featuredسندھ

شہر قائد میں آج صبح سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،دن میں درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری تک رہے گا

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سےحد نگاہ 500 میٹر تک محدود ہوگئی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سےآنے والی گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے، جبکہ 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ملک میں نیا سسٹم، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

اس سلسلے میں جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کرلیے گئے، تیزہواؤں کے باعث ایئرپورٹ اور ٹرمینل ون پر احتیاطی اقدامات سخت کردیئے گئے۔

ایئرپورٹ انتطامیہ کی جانب سے چھوٹے سائز کے فکس ونگ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگا دیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا، محکمہ فائر اور ایئر سائڈ پر پہلے سے ہی الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close