Featuredسندھ

گرین لائن بس پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پتھر برسادیے گئے

کراچی: پہلا ماسٹرانزٹ منصوبہ شرپسندوں کے نشانے پر آگیا ، نمائش سے سرجانی کے درمیان چار مختلف مقامات پر گرین لائن بس پر پتھربرسانے کے واقعات پیش آئے

پتھراؤ سے بس کے سائڈ گلاس اوردیگر شیشے ٹوٹے ، پیڈسٹرین برج سے کیے جانے والے پتھراؤ سے بسوں کو نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، ایک شخص زخمی

واقعات پرپولیس کو نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درخواست جمع کرادی گئی ، درخواست سینئروائس منیجرسیکیورٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

گرین لائن بس پر پتھربرسانے کے واقعات پر پولیس حکام سرجوڑکربیٹھ گئے، مختلف پہلوؤں پرغور کیا جارہا ہے۔

واقعات نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پرسوالات کھڑے کردیئے ہیں ،900 کیمروں،ڈھائی سوسیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعویٰ بھی کھوکھلا نکلا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close