Featuredسندھکھیل و ثقافت

سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

کراچی: مائیکل اوون کل 26 جنوری کو کراچی میں پاکستان کے پہلے این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مائیکل اوون 3 روزہ پاکستانی دورے کے دوران فٹبال فینز کے گڑھ لیاری کا دورہ کریں گے اور 27 جنوری کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے ۔

سابق برطانوی فٹبالر اس دوران وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کریں گے ۔

یہ بھی پڑ ھیں : مصری فٹ بالر محمد صالح پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا الزام

اس کے علاوہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کے ساتھ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے صدارتی استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔

دوسری جانب دورہ پاکستان کے حوالے سے مائیکل اوون کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ’ میں پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرانسفارمیشن پروگرام کی سربراہی کے لیے بہت پرجوش ہوں’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close