Featuredپنجاب

مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان فون پر رابطہ

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان فون پر رابطہ ہوا

ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے حکومت سے نجات کے لیے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کیا جبکہ لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف قومی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ ، مولانا فضل الرحمان کا مسلم لیگ ن کو خاص مشورہ

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیا اور کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی پی ڈی ایم سےجوفیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ ساتھ دے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حکومت مخالف تحریک،لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت اہم امور پرغورکیا جائے، جس کے بعد اہم فیصلے متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close