Featuredاسلام آباد

نیب نے اب تک 821 ارب 57 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں قومی ادارہ احتساب (نیب) کے ڈائریکٹر جنرل حسنین احمد نے وصولیوں پر بریفنگ دی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب نے اب تک 821 ارب 57 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے 17 ارب 49 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے 99 ہزار 595 متاثرین کو رقم واپس کی گئی۔ فراڈ اسکیموں کے ذریعے لوٹی گئی 7 ارب 44 کروڑ روپے کی رقم ریکورکی گئی، فراڈ اسکیموں کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار 390 ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کیا نیب چیرمین نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ پڑھی ہے؟

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب نے 500 ارب روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی جبکہ 76 ارب روپے کی براہ راست ریکوری کی گئی۔

اسی طرح پلی بارگین کے نتیجے میں 50 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں جبکہ کرپشن کیسز میں 26 ارب روپے رضا کارانہ طور پر واپس کیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close