Featuredپنجاب

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے، متعدد بین الاقوامی پروازوں کو بھی تاخیر ہوگئی

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر حد نگاہ 200 میٹرسےبھی کم رہ گئی جس کے باعث لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی اے412 تاخیر اور لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430تاخیرکا شکار ہے۔

لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے9747 تاخیر جبکہ لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 بھی تاخیر کا شکارہے۔

لاہور سے لندن جانے والی پرواز بی اے 258 تاخیر، لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پروازجی نائن853تاخیر اور لاہور سےکولمبو جانے والی پرواز یو ایل 186 تاخیرکا شکار ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جلال آباد ایئرپورٹ اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے تیار

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ای آر 525 تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پروازای آر523منسوخ کردی گئی ہے۔

دھند کی وجہ سے استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 تاخیر، لندن سے لاہور آنے والی پرواز بی اے 259تاخیر اور ابوظہبی سے لاہورآنے والی پرواز پی اے431 تاخیر کا شکار ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ راس الخیمہ سے لاہور آنے والی پرواز جی نائن852تاخیر اور کولمبو سے لاہورآنے والی پرواز یو ایل 185 تاخیرکا شکار ہے۔

کراچی سے لاہورآنے والی پرواز ای آر524تاخیرکا شکار جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز ای آر 522 منسوخ کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close