Featuredسندھ

کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسین کا عمل معطل

کراچی‌: ایکسپو سینٹر میں صوبہ سندھ کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف آئی ٹی ملازمین اور ویکسی نیٹرز کا آج چوتھے روز بھی ویکسی نیشن مہم کا بائیکاٹ برقرار

کراچی کے سب سے بڑے ویکسین سینٹر میں ویکسین کا عمل معطل ہونے سے والدین اور طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ
تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے بغیر طلبہ و طالبات کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

گذشتہ رات بھی ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان اور ویکسینٹرز میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، میگا سینٹر غیر فعال ہونے کا سندھ حکومت نے تاحال نوٹس نہیں لیا، جس کے باعث ویکیسن کے حصول میں شہریوں اور طالب علموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ صحت سندھ سیکریٹریٹ کے 19 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

محکمہ صحت بقایاجات کی ادائیگی کے لیے تیار نہیں اور محکمہ صحت کی جانب سے تاحال تخواہیں ادا نہ ہوسکیں۔

سندھ میں پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12 سے 18 سال کی عمر کے تمام طلباء کی لازمی کوویڈ ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو سرکلر جاری کیا تھا۔

جس میں کہا گیا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کے فیصلے کے بعد 12 سے 18 سال کی عمر کے طلباء اور عملے (تعلیمی یا غیر تدریسی) کی کوویڈ ویکسینیشن لازمی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close