Featuredسندھ

شہر قائد میں نامعلوم کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

کراچی: کراچی میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے ، جہاں الآصف ملک آغا ہوٹل کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ سچل پولیس اسٹیشن میں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، متوفی بچہ سپر مارکیٹ کا رہائشی تھا، آبائی تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔

گھر والوں کے مطابق نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو کس گاڑی نے ٹکر ماری فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے، ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سرگودھاجھنگ روڈپرٹریفک حادثہ،2افرادجاں بحق،2زخمی

گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے نجاب چورنگی انڈر پاس میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، اسی دوران ایک موٹر سائیکل بھی اس کی زد میں آگئی، دلخراش حادثے میں دو خواتین سمیت ایک شخص جاں بحق ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close