Featuredاسلام آباد

بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا

اسلام آباد: بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پرواز کو جےپور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا

پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا اور پی آئی اے نے کل 29جنوری کوکراچی سے جے پور کیلئےخصوصی پروازشیڈول کی تھی۔

بھارتی ہٹ دھرمی ، پی آئی اے کو ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار
پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پرمقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، جس کے لئے کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پلان کی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : پی آئی اے نے پانچ سال بعد مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دیں

پی آئی اے پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔

پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close