Featuredپنجاب

اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے

لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے

 

دنیا کو سمجھ لینا چاہیے امن کاراستہ بھی اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی نکلتا ہے۔

 

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جیسے دنیا دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ایسے اسلامو فوبیا کیخلاف بھی ایک ہونا ہوگا، کوئی شک نہیں کہ اسلاموفوبیا، دہشت گردی اور انتہا پسندی میں صرف نام کا ہی فرق ہے

یہ بھی پڑ ھیں : سینیٹ میں قانون سازی کے عین وقت اپوزیشن ارکان غائب ہوگئے

مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھی انتہا پسند ہی ہیں، دنیا میں پائیدار امن کے لیے مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بعد جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدام خوش آئند ہے، کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت عمران خان کے مؤقف کی جیت ہے،

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close