Featuredاسلام آباد

پاکستان کے تعلقات امریکا اور چین سے مساوی بنیادوں پر ہوں گے

راولپنڈی: طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا، اس موقع پر شیخ رشید نے کہا میری کوشش ہوتی ہےکہ ترقیاتی پروگراموں کوخوددیکھوں

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے کے مستقبل کےمعاملات میں بہت بڑی پیش رفت ہوگی، میں نےکہاتھاکہ فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائے گا، اب سب کوپتاچل گیاسینیٹ سےبل بھی منظورہوتاہے، اپوزیشن کوخیال رکھناچاہئے 15آدمی اندرسےعمران خان کیساتھ ہیں، عدم اعتماد کی باتیں کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے ان کو لانا ہوتے ہیں‌۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف جانا خوشی کی بات نہیں مجبوریاں ہیں ، معیشت مضبوط اور اداروں سے مدد کیلئےآئی ایم ایف جانا ہوتا ہے، 23بارآئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں، خطے کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔

ساڑھے3سال میں سینٹ ،قومی اسمبلی سےکوئی قراردادمستردنہیں ہوئی، انشااللہ تعالیٰ انہیں ناکامی ہوگی، عمران خان نے کہا تھا 3ماہ اہم ہیں ایک ماہ گزر گیا۔

اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول نےکہاموسم ابرآلودہوگاکوئی نہیں ہوگابلاول صاحب آپ آئیں، فضل الرحمان 23مارچ کی شام کو آجائیں۔

عمران خان کیخلاف عدم اعتماد سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں چھوڑ دیں، اقتدارمیں ٹائم اتنی تیزی سے گزرتا ہے پتا ہی نہیں چلتا۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آگیا ہے

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہوناچاہیے قومی ذمہ داری کا خیال ہوناچاہیے، نہ دھرنے میں کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ میں کچھ ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایمرجنسی ،صدارتی نظام کی کابینہ میں وزیراعظم نے کوئی بات نہیں کی، اگر کوئی وزیر ٹی وی پر کہتا ہے تو اس کامیں جواب دہ نہیں ہوں، ایمرجنسی اورصدارتی نظام کامجھےنہیں پتا۔
ساری دنیاکوافغانستان کی مددکرناچاہئے، 5فروری کویوم یکجہتی کشمیرہے، راشدسےکہوں گاکہ لال حویلی کےباہریوم یکجہتی منایا جائے ، ابھی بھارتی فورس نے5پرامن کشمیریوں کی جان لی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات امریکا اور چین سے مساوی بنیادوں پر ہوں گے ، چین ہمالیہ سے بلند دوست ہے، امریکا سپر پاور ہے ، اس سےبھی تعلقات رکھنےہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی کو خوش کرنے کیلئے کسی کوناراض کردیں۔

چین کوہمارے آئی ایم ایف جانےپراعتراض نہیں، آئی ایم ایف جاناہماری ضرورت ہے، اپوزیشن آئی ایم ایف جاتی تھی تووہی باتیں ہوتی تھیں جوآج ہورہی ہیں، آئی ایم ایف سے اس دن جان چھوٹےگی جس دن معیشت مضبوط ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close