Featuredبلوچستان

ہم میدان میں اتریں گے تو حکمران بھاگ جائیں گے

چمن: چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئے گی اور ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،74 سال میں ہماری نوکریوں کی تعداد ایک کروڑ تک نہیں پہنچی۔

یہ بھی پڑ ھیں : مولانا فضل الرحمان کیخلاف اہم پیش رفت

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب ہم میدان میں اتریں گے تو حکمراں بھاگ جائیں گے، یہ قوم کے نمائندے نہیں اس لیے دنیا ان سے تعاون نہیں کررہی۔

ہم باطل حکومت سے سمجھوتا نہیں کریں گے، یہ حکومت ناجائز ہی نہیں بلکہ انتہائی نالائق بھی ہے، حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے آگے اب اسٹیٹ بینک کچھ نہیں کر سکے گا، اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کس طرح پاس ہوا ہم جانتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close