Featuredاسلام آباد

نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے

اسلام آباد:  نواز شریف کے پاس آسان راستہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ واپس کریں

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جعلی میڈیکل رپورٹس کا مقصد پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی، رپورٹ میں واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر شال نے لندن میں مقیم نواز شریف کے بارے میں لکھا کہ وہ دبائو کا شکار ہیں، کووڈ 19 کی وجہ سے ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ پاکستان کا سفر کر سکیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس طرح کی جعلی میڈیکل رپورٹس کا مقصد پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں، نواز شریف کی جانب سے امریکہ میں بیٹھے ہوئے اپنے ذاتی معالج سے جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کروا کر پاکستان بھجوانا پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس آسان راستہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ واپس کریں، اس کے بعد وہ لندن میں رہیں، جعلی رپورٹیں بھجوانے سے نواز شریف کا مقصد پورا نہیں ہوگا، رپورٹ میں صرف یہی کمی ہے کہ انہیں ہائیڈ پارک کے علاوہ کسی دوسری جگہ واک کرنے کی بھی اجازت نہیں، اس سے ان کے اسٹریس میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی جعلی رپورٹس تیار کر کے پاکستان بھجوانے سے گریز کرے، جو کام قانونی طور پر ہے شریف فیملی اسے انجام دے اور پاکستان کے لوگوں کا پیسہ واپس کرے، امید کرتے ہیں عدلیہ ایسی جعلی رپورٹس کا سختی سے نوٹس لے گی اور ملک کا وقار بحال کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close