Featuredسندھ

صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی اومیکرون کے 5 کیسز رپورٹ ہوگئے

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 5 کیسز رپورٹ ہوگئے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کا کہنا ہے کہ قاسم آباد کی فیملی 15 روز قبل کراچی میں شادی میں گئی تھی، خاندان کے 7 افراد میں سے 5 میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق مشتبہ ہونے پر فوری طور پر پوری فیملی کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جعلی ادویات کا میگا اسکینڈل کاغذات میں دبانے کی کوششیں

ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مزید 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 9.88 فیصد ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close